Posts
Showing posts from February, 2021
- Get link
- X
- Other Apps
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم ہومیوپیتھک ایک مکمل طریقہ علاج ہے جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ صحت اور ایک اچھی صحت ہر انسان کی خواہش اور ضرورت ہے اچھی صحت کو قائم اور برقرار رکھنے کے لئے ایک انسان بہت سارے امور پر عمل کرتا ہے تاکہ وہ صحت مند رہ سکے اور ہونا بھی یہی چاہیے اچھی صحت کے ساتھ زندہ رہنا ہر انسان کی لازمی تمنا ہے۔ اور اس دنیا میں کوئی بھی شخص بیمار نہیں رہنا چاہتا وہ مرد ہو یا عورت ہر شخص چاہتا ہے کہ وہ ایک صحت مند زندگی گذارے مگر صحت مند زندگی گزارنے کے کچھ اصول اور تقاضے ہیں ان اصول اور تقاضوں کو پورا کیے بغیر صحت مند زندگی ناممکن ہے صحت مند زندگی کے لازمی امور میں اچھی اور نیچرل غذا کا استعمال انتہائی ضروری ہے یہ چند باتیں صحت اور غذا سے متعلق میں نے ضروری سمجھا کہ آپ کو ہومیو پیتھی ایک مکمل علاج کے عنوان سے کچھ عرض کرنے سے پہلے واضح کی جائیں آپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ ہومیو پیتھک سائنس میں اس دنیا کی بڑی بڑی بیماری ہے جس کا نام سن کر لوگ ہمیشہ سے ڈر رہے ہیں ہومیوپیتھک طریقہ علاج آج کی دنیا میں مکمل اور بہترین علاج ہے...