Relationship of Medicines.
- Get link
- X
- Other Apps
ھومیو پیتھک ڈاکٹر خالق علی مغل ڈسکہ. Relationship of Medicines. دوستو ھومیو پیتھی ایک قدرتی طریقہ علاج ھے جو قدرتی اصول علاج بالمثل کی بنیاد پر وجود میں آیا تھا ھانیمین نے 10سال ایلوپیتھک پریکٹس کرنے کے بعد ایلوپیتھک کو اس لیے خیر آباد نہیں کہا تھا کہ ایلوپیتھک سے مریضوں کو کچھ فائدہ یا آفاقہ نہیں ھوتا بلکہ ھانیمین نے ایلوپیتھک کو اس لیے خیر آباد کہا تھا کہ اس علاج کی بنیاد کسی بھی قانون پر نہیں ھے اور مریض کے مرض کو آفاقہ دینے کے نام کو شفا سمجھ لیا جاتا ھے چاھے مریض اس کا خمیازہ بعد میں اس سے بھی سخت رزلٹس کی شکل میں بھگتے اسکی ایک چھوٹی سی مثال میں آپکے سامنے رکھتا ھوں پچھلے دنوں میرے پاس ایک مریض آیا جس کو بچپن میں mumps کن پیڑے ھوئے تھے اس کا غلط علاج جب کیا گیا تو اس لڑکے کے کن پیڑ تو ٹھیک ھو گئے لیکن اس کے بعد اسکے Testes میں swelling ھو گئی جسکا مزید غلط علاج یعنی سوئیوں سے پانی نکالا گیا اب وہ لڑکا جوان ھو چکا ھے اور اس غلط علاج کی وجہ سے Atrophy of Testes کا مریض بن چکا ھے جس کا نتیجہ بانچھ پن کی شکل میں سامنے آ رھا ھے حالانکہ اس مرض کا شروع میں بہت ھی آسان سا علاج تھا ھومیو پیتھی میں الحمدللہ میں نے خود اس طرح کے کئی کیسز پلساٹیلا 200 کی سنگل ڈوز سے ٹھیک کیے ھیں. دوستو ھومیو پیتھی علاج ایک عظیم مقصد بھی ھے کیونکہ اس میں مرض کو جڑ سے ختم کرنے کی کوشش کی جاتی ھے اور ٹھیک ھومیو علاج سے نا صرف مریض کا مرض مکمل ٹھیک ھو جاتا ھے بلکہ مرض اگلی نسل تک منتقل بھی نہیں ھوتا جبکہ آج کی میڈیکل سائنس مروجہ ایلوپیتھک اس بات پر بہت پریشان ھے کہ مریضوں کو افاقہ تو ھو جاتا ھے لیکن نا صرف مریض کا مرض بار بار لوٹ آتا ھے بلکہ اسکی بیماری اسکی اگلی نسل میں بھی شفٹ ھو جاتی ھے جس سے مرض میں اور زیادہ پیچیدگی آ جاتی ھے لیکن دوستو ھومیو پیتھی کا یہ عظیم مقصد کہ مرض کو کلی طور پر ٹھیک کیا جائے یہ کیسے ممکن ھے کہ ھم ھومیو علاج جیسے تیسے کریں تو پھر بھی مرض کلی طور پر ھی ٹھیک ھو جائے گا ایسا ہرگز نہیں ھے اگر ھم مریضوں کو مکمل شفا سے ھمکنار کرنا چاہتے ھیں تو پھر ھمیں ھومیو پیتھک کے بنیادی اصولوں کو مدر نظر رکھنا پڑے گا ان اصولوں میں ایک اصول واحد دوا کا بھی ھے یعنی ایک وقت میں ایک دوا دوستو جب کوئی ھومیو پیتھ اس اصول کو نہیں اپناتا تو سمجھ لیں کہ اس نے ھومیو پیتھی کے تمام اصولوں کا قتل کر ڈالا یہ بالکل ھومیو پیتھی علاج نہیں ھے اسکی وجہ یہ ھے کہ ھومیو پیتھی علاج میں Relationship of medicines بھی ھے یعنی ادویات کا باہمی تعلق تعلقات ادویات کو مدنظر رکھنا ھومیو پیتھک کلی شفا کے نظریے کو پایا تکمیل تک پہنچانے کے لیے ازحد ضروری ھے کیونکہ ھومیو پیتھک طریقہ علاج میں ایک میڈیسن اکثر کیسز کو مکمل طور پر ٹھیک نہیں کر سکتی تو اسکے بعد اسکی معاون یا مزمن میڈیسن کی ضرورت پڑتی ھے مثلاً اگر ایک مریض کی میڈیسن ایکونائٹ بنتی ھے آپ اسے ایکونائٹ دے دیتے ھیں شروع میں آپ نے اگر 30 میں ایکونائٹ دی اس نے مریض کو بہتر کیا لیکن پھر اثر چھوڑ دیا آپ اسکی طاقت بڑھاتے جائیں گے حاتکہ کہ cm بھی دے دیں گے تب بھی ایکونائٹ سے مریض اگر مکمل ٹھیک نہیں ھوتا تو پھر کیا کریں گے پھر آپ اسکی مزمن میڈیسن سلفر دیں گے سلفر اسکی باقی علامات کی تکمیلی دوا کے طور پر کام کرے گی اور اگر آپ کسی مریض کو ایکونائٹ دوا دے دیتے ھیں اور اسکے بعد کسی اور دوا کی علامات پیدا ھو جاتی ھیں تو آپ اسکے بعد آنے والی اسکی معاون ادویات ھیں مثلاً ابراٹینم آرنیکا آرسنکم البم بیلاڈونا اور اسکے علاوہ بھی ایک لمبی لسٹ ھے میڈیسنز کی جس میڈیسن کی علامات مریض میں ھوں وہ دی جا سکتی ھے اسکے علاوہ اگر آپ ایکونائٹ کسی مریض کو تو دیتے ھیں اور کسی بھی وجہ سے آپ کے مریض میں کوئی اور علامات پیدا ھو گئی ھیں تو بھی آپ کی کوشش ھونی چاہیے کہ انہی میڈیسنز میں سے مریض کو ایک میڈیسن دی جائے اس طرح پہلی دوا یعنی ایکونائٹ کا اثر بھی ختم نہیں ھو گا اور مریض کی موجودہ علامات بھی بہتر ھو جائیں گی مثال کے طور پر اگر آپ کسی مریض کو ایکونائٹ دوا دیتے ھیں اور مریض اس دوا سے حساس تھا اور اس دوا کے بعد اس کی طبیعت زیادہ خراب ھو گئی ھے positive agraravation کے علاوہ یا کوئی اور علامات زیادہ شدید پیدا ھو گئی ھیں تو آپ اس دوا کا اثر ختم کرنے والی دوا یعنی دافع اثر دوا دے کرجیسے ایسڈ ایسٹیکم بیلاڈونا نکس وغیرہ دے کر اس دوا کا اثر فوری ختم کر دیں گے اس لیے دوستو ھومیو پیتھک میں Relationship of Medicines کے علم کا جاننا ایک ھومیو پیتھ خاص کر سنگل ریمڈی ڈاکٹر کے لیے بہت ضروری ھے کیونکہ مکسو پیتھی کمبینیشن پریکٹس کرنے والوں پر ھومیو پیتھی کے کوئی اصولوں ضوابط لاگو نہیں ھوتے وہ آزاد ھیں جو چاھیں جیسے چاھیں کریں کیونکہ جب وہ بنیادی اصول واحد دوا کو نہیں اپناتے تو انکے لیے دوسرے اصول کیونکر ضروری ھونگے ایسے ھومیو پیتھ بہت ھٹ دھرمی سے اپنے آپ کو ٹھیک ثابت کرنے کے لیے اب یہ بھی کہنا شروع ھو گئے ھیں کہ سنگل ریمڈی اب کوئی بھی نہیں کرتا دوستو کوئی بھی ھومیو پیتھ ھو چاھے کتنا ھی تجربہ کار ھو اور روزانہ جتنے مرضی مریض دیکھتا ھو یہ کوئی معنی نہیں رکھتا جب تک وہ ٹھیک پریکٹس نہیں کرتا کیونکہ اگر مریض زیادہ دیکھنے کی بات ھو تو وہ تو ایلوپیتھک علاج کرنے والے بھی روزانہ بہت زیادہ زیادہ مریض دیکھتے ھیں لیکن اصل بات مریض کا بغیر نقصان کے مکمل ٹھیک ھونا ھے اور وہ تب ھی ھو گا جب میڈیسن اصولوں کے مطابق استعمال کروائی جائے گی ان اصولوں میں Relationship of Medicines کو اپنانا بھی ازحد ضروری ھے اور اس کے لیے ہر اچھے میٹریا میڈیا کے آخر پہ بھی ہر میڈیسن کا دوسری میڈیسن سے تعلق دیا گیا ھوتا ھے لیکن اسکے علاوہ کینٹ ریپرٹری کے آخر پہ بورک میٹریا میڈیکا کے آخر پہ بھی چند صفحات دیے گئے ھیں لیکن یہ زیادہ تر پولی کرسٹ چند میڈیسنز کے ھیں لیکن بعض اوقات دوسری میڈیسنز میں بھی Relationship کی ضرورت پڑتی ھے اس کے لیے میرے علم میں اب تک ایک ھی بک آئی ھے اسکی پکچر میں سات اٹیچ کر رھا ھوں دوستو اس میں Relationship of medicines کو بہت تفصیل سے بیان کیا ھے یہ بک ہر اچھے ھومیو پیتھ کی ٹیبل پہ ضرور ھونی چاہیے اگر آپکے نالج میں اس موضوع پر کوئی اور اچھی بک ھے تو کمنٹس میں ضرور بتائیں بہت شکریہ یہ پوسٹ ھومیو پیتھک سٹوڈنٹس اور ڈاکٹرز کے لیے کی گئی ھے
- Get link
- X
- Other Apps
Popular posts from this blog
Homeo books link
بہترین ہومیوپیتھک کُتب 📚 آرگنن آف میڈیسن (ھومیو) :- ڈاونلوڈ لنک :- https://bit.ly/2PLMdMB 📚 The Complete Guide to Homeopathy (The Principles and Practice of Treatment) :- Download Link :- https://bit.ly/2PGfTuD 📚 کینسر اور اس کا ہومیو پیتھک علاج :- ڈاونلوڈ لنک :- https://bit.ly/2L6vkIZ 📚 سحر ہومیو پیتھی "ڈیزیز اینڈ میڈیسن" (حصہ اول) :- ڈاونلوڈ لنک :- http://bit.ly/2hpiLvx 📚 سحر ہومیو پیتھی "ڈیزیز اینڈ میڈیسن" (حصہ دوم) :- ڈاونلوڈ لنک :- http://bit.ly/2fIn4SP 📚 سحر ہومیو پیتھی "ڈیزیز اینڈ میڈیسن" (حصہ سوم) :- ڈاونلوڈ لنک :- https://bit.ly/2Bgs3ac 📚 سحر ہومیو پیتھی "ڈیزیز اینڈ میڈیسن" (حصہ چارم) :- ڈاونلوڈ لنک :- https://bit.ly/2KZEuHg 📚 ہومیو پیتھک مجرب مرکبات :- ڈاونلوڈ لنک :- https://bit.ly/2Pel9W2 📚 چشمہ شفاء (مکمل بایو کیمسٹری) :- ڈاونلوڈ لنک :- حصہ اول :- https://bit.ly/2vGie09 حصہ دوم :- https://bit.ly/2Ml6KZG 📚 آسان ہومیو پریکٹس :- ڈاونلوڈ لنک :- حصہ اول :- https://bit.ly/2vEXMg9 حصہ دوم :- h...
Reading is a great way to exercise your brain
Reading has many benefits, both physical and mental. Some of the most well-known benefits include: * **Improved brain function.** Reading is a great way to exercise your brain and keep it sharp. It helps to improve memory, concentration, and focus. It can also help to slow down cognitive decline as you age. * **Increased vocabulary and comprehension.** Reading exposes you to new words and phrases, which can help to improve your vocabulary and comprehension skills. This can be beneficial in both academic and professional settings. * Enhanced empathy. Reading fiction can help you to develop empathy by exposing you to different perspectives and experiences. This can help you to better understand and relate to others. * Reduced stress. Reading can be a relaxing and enjoyable way to de-stress at the end of a long day. It can help to take your mind off of your worries and focus on something enjoyable. * Improved sleep. Reading before bed can help you to wind down and rela...

Comments
Post a Comment