froots benefits
- Get link
- X
- Other Apps
موسمِ سرما میں کون سے موسمی پھل قوتِ مدافعت بڑھاتے ہیں -
سرما میں رس بھرے اور رنگ برنگے پھل کھانے سے پانی کی کمی پوری ہونے کے ساتھ ساتھ ان میں موجود غذائی اجزاء اور اینٹی آکسیڈینٹس قوت مدافعت بھی بڑھاتے ہیں۔تحقیق کے مطابق پھل اور سبزیاں کھانے سے دل کی بیماریوں اور کینسر سمیت دیگر بیماریوں سے تحفظ ملتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں قوت مدافعت کمزور ہو جاتی ہے اور نزلہ و بخار سمیت دیگر وبائی امراض میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔
اگر اپنی خوراک میں موسمی پھلوں کو شامل کر لیا جائے تو نہ صرف مجموعی طور پر
صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ بیماریوں کا مقابلہ
کرنے کے لئے قوت مدافعت بھی پیدا ہوتی ہے۔
مالٹا
مالٹے میں پائے جانے والے نیوٹرینٹس،فائبر،پوٹاشیم اور وٹامنز کی وجہ سے اس کے بہت سے فوائد ہیں۔
مالٹا فری ریڈیکلز کو پیدا ہونے سے روکتا ہے جو کینسر کا باعث بن سکتے ہیں۔
اس میں پایا جانے والا فائبر اور پوٹاشیم دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔مالٹا فلیوونائیڈ اینٹی آکسیڈینٹس کا موٴثر ذریعہ ہے جو شوگر کے مریضوں کے لئے فائدہ مند ہیں۔مالٹے میں موجود وٹامن سی کی بڑی مقدار جلد کو تر و تازہ اور مضبوط رکھتی ہے اور زخموں کو بھرنے میں مدد کرتی ہے۔
جاپانی پھل
جاپانی پھل میں بہت سے نیوٹرینٹس موجود ہیں۔
اس میں پلانٹ کمپاؤنڈز پائے جاتے ہیں جن میں اینٹی آکسیڈینٹ خصوصیات ہیں۔تحقیق بتاتی ہے کہ جاپانی پھل کئی قسم کے کینسر اور میٹابولک امراض کے خطرے کو کم کرتا ہے۔اس میں کیلشیم،فاسفورس،آئرن،فائبر اور اینٹی آکسیڈینٹس پائے جاتے ہیں جو مختلف بیماریوں کیلئے قوت مدافعت پیدا کرتے ہیں۔
سیب
سیب ایسا پھل ہے جو ہر موسم میں پایا جاتا ہے اور انسانی جسم کے لئے اس کے بے شمار فوائد ہیں۔
اس پھل میں موجود فائٹو نیوٹرینٹس شوگر،کینسر اور ہائپر ٹینشن کے خطرے کو کم کرتے ہیں اور جلد کو تر و تازہ بناتے ہیں۔سیب میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈینٹس،فائبر اور وٹامن سی بہت سی دیگر بیماریوں سے بچاؤ کا ذریعہ ہیں۔انہیں جلد چھلکے سمیت کھانا چاہیے کیونکہ چھلکے میں وٹامن اے،سی،کے،کیلشیم اور فاسفورس پایا جاتا ہے۔
انار
انار میں فائبر کی بڑی مقدار ہونے کی وجہ سے یہ وزن کم کرنے،قبض اور کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مفید ہے۔انار میں موجود پولی فینولک کمپاؤنڈز دل کے لئے فائدہ مند ہیں اور سسٹولک بلڈ پریشر کو کم کرتے ہیں۔اس میں ایسے کمپاؤنڈز بھی پائے جاتے ہیں جو دانتوں،منہ کی بدبو،بیکٹیریا اور فنگس کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔
- Get link
- X
- Other Apps
.png)
Comments
Post a Comment