گریفائٹس۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ (1)
- Get link
- X
- Other Apps
تحریر و ترتیب : ڈاکٹر سید حفیظ الرحمان
گریفائٹس ایک کاربن ہے۔ کاربن پر مشتمل ادویات کے اکثر اوصاف اس میں پائے جاتے ہیں۔
آپکو کلکیریا کا موٹا مریض یاد ہو گا ۔ موٹاپے کے باوجود گریفائٹس کلکیریا سے سے یکسر مختلف ہے۔ گریفائٹس ٹھوس اور سخت جسم کا مالک ہوتا ہے ، انکے ذہن و جسم میں نرمی اور گداز کا نام و نشان نہیں ہوتا ۔ انکی جلد کو چھو کر دیکھیں تو اس میں بھی آپکو سختی اور کھردرا پن نمایاں طور پر محسوس ہوگا۔
جبکہ کلکیریا میں نرمی اور ملائمت ہے۔ ان سے ہاتھ ملائیں تو پر گوشت ہاتھ میں لگتا ہے کہ ہڈی ہی نہیں۔ کلکیریا ذرا سی محنت اور مشقت سے جلد تھک جاتے ہیں انہیں رک کر دم لینا پڑ تا ہے۔ جبکہ گریفائٹس کو تو جیسے اللہ نے موٹا وجود دیا ہی مشقت کے لیے ہے۔ وہ سخت جان ہوتے ہیں۔
گریفائٹس ذہنی اور عقلی لحا ظ سے بھی موٹے ہوتے ہیں۔ انکا ذہن دقیق اور نفیس باتوں کو سمجھنے سے عاری ہوتا ہے۔ جذباتی سطح پر بھی ہمیں وہی موٹا پن اور سختی نظر آتی ہے۔
یہ نہیں کہ گریفائٹس بے حس اور سخت دل ہوتے ہیں۔ بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ کسی تاثر کے انکے دل و دماغ میں سرائت کرنے میں کافی وقت لگتا ہے۔
جب گریفائٹس غیر متوازن ہوتا ہے تو مریض غمگین، متفکر اور مایوس رہنے لگتا ہے۔ دماغ پہلے ہی کچھ موٹا ہوتا ہے ، اب بیماری میں دماغی صلاحیت اور کند ہو جاتی ہے، کسی بھی کام کے لیے ذہنی یکسوئی لازمی چیز ہے ، لیکن گریفائٹس کسی کام کے لیے بھی اپنا ذہن نہیں بنا پاتا، ہچکچاتا رہتا ہے، تذبذب میں پڑا رہتا ہے۔ اسی وجہ سے اپنے معاملات کے بارے میں پریشان رہتا ہے۔
کسی کام کاج کے لیے دل نہیں چاہتا ، اس پر مایوسی کا غلبہ ہوتا ہے ، اسی ذہنی پریشانی ، ڈیپریشن کے باعث اسکا نظام ہضم خراب رہنے لگتا ہے اور آخر کار اسے ڈیوڈینل السر کا عارضہ ہو جاتا ہے۔
یہاں پر یہ انا کارڈیم سے بہت مشابہہ ہے۔ موسیقی سن کر رونے لگتا ہے، دماغی علامات صبح کے وقت نمایاں ہوتی ہیں ، صبح اٹھنے پر دماغ سن محسوس ہوتا ہے ، چکر آتے ہیں اس وقت کسی معاملے پر سوچنا غور کرنا، اسکے لیے ناممکن ہوتا ہے۔ یا پھر صبح جاگنے پر سر درد اور قے۔ سر کی چوٹی میں جلن۔ حدت اور تمتماہت بھی گریفائٹس کی نمایان علامت ہے۔
جاری ہے
- Get link
- X
- Other Apps
Popular posts from this blog
Homeo books link
بہترین ہومیوپیتھک کُتب 📚 آرگنن آف میڈیسن (ھومیو) :- ڈاونلوڈ لنک :- https://bit.ly/2PLMdMB 📚 The Complete Guide to Homeopathy (The Principles and Practice of Treatment) :- Download Link :- https://bit.ly/2PGfTuD 📚 کینسر اور اس کا ہومیو پیتھک علاج :- ڈاونلوڈ لنک :- https://bit.ly/2L6vkIZ 📚 سحر ہومیو پیتھی "ڈیزیز اینڈ میڈیسن" (حصہ اول) :- ڈاونلوڈ لنک :- http://bit.ly/2hpiLvx 📚 سحر ہومیو پیتھی "ڈیزیز اینڈ میڈیسن" (حصہ دوم) :- ڈاونلوڈ لنک :- http://bit.ly/2fIn4SP 📚 سحر ہومیو پیتھی "ڈیزیز اینڈ میڈیسن" (حصہ سوم) :- ڈاونلوڈ لنک :- https://bit.ly/2Bgs3ac 📚 سحر ہومیو پیتھی "ڈیزیز اینڈ میڈیسن" (حصہ چارم) :- ڈاونلوڈ لنک :- https://bit.ly/2KZEuHg 📚 ہومیو پیتھک مجرب مرکبات :- ڈاونلوڈ لنک :- https://bit.ly/2Pel9W2 📚 چشمہ شفاء (مکمل بایو کیمسٹری) :- ڈاونلوڈ لنک :- حصہ اول :- https://bit.ly/2vGie09 حصہ دوم :- https://bit.ly/2Ml6KZG 📚 آسان ہومیو پریکٹس :- ڈاونلوڈ لنک :- حصہ اول :- https://bit.ly/2vEXMg9 حصہ دوم :- h...
Reading is a great way to exercise your brain
Reading has many benefits, both physical and mental. Some of the most well-known benefits include: * **Improved brain function.** Reading is a great way to exercise your brain and keep it sharp. It helps to improve memory, concentration, and focus. It can also help to slow down cognitive decline as you age. * **Increased vocabulary and comprehension.** Reading exposes you to new words and phrases, which can help to improve your vocabulary and comprehension skills. This can be beneficial in both academic and professional settings. * Enhanced empathy. Reading fiction can help you to develop empathy by exposing you to different perspectives and experiences. This can help you to better understand and relate to others. * Reduced stress. Reading can be a relaxing and enjoyable way to de-stress at the end of a long day. It can help to take your mind off of your worries and focus on something enjoyable. * Improved sleep. Reading before bed can help you to wind down and rela...

Comments
Post a Comment